پاک فضائیہ ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا ایک اور سنگ میل طے کرلیا

January 10, 2019

ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا ایک اور سنگ میل طے کرلیا ائر ڈیفنس سسٹم ایل وائے ایٹی کا کامیاب تجربہ کرلیا، آرمی چیف اور سربراہ پاک فضائیہ نے فائر پاور کا شانار مظاہرہ دیکھ کر مسلح افواج اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ۔

کراچی کے قریب دو ہفتے سے جاری جنگی مشقوں البیضہ کے اختتامی روز شاندار فائر پاور شو میں پاک فوج کے ائر ڈیفنس سسٹم ایل وائے ایٹی کی صلاحیتوں کو جانچا گیا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سسٹم کو فضائی دفاع میں اہم اضافہ اور پاک فضائیہ کو ملکی فضاؤں کا نگہبان قرار دیا۔

سپہ سالار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فضائیہ سےمل کرملکی دفاع کو مضبوط تر بنایا جائے گا، جنگی مشقوں البیضہ کی اختتامی تقریب میں کورکمانڈرکراچی، کمانڈر آرمی ائرڈیفنس کمانڈ اوردیگرحکام بھی موجود تھے۔