بجلی چوروں کو پکڑنےکےلئے پہلی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی آگئی

January 10, 2019

پاکستان نے دنیا کی پہلی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تیارکرلی ہے جس سے بجلی چوروں کو مشکلات درپیش ہونگی۔ یہ ٹیکنالوجی  لائن لاسز پر قابو پانے میں بھی مدد فراہم کریں گی۔ اس ٹیکنالوجی کے بعد کھمبوں، دیواروں  پر میٹر لگنے کا کام بھی ختم ہوجائےگا۔ الیکٹرو کیور نامی دیسی جدت ولایتی دنیا کو ایکسپورٹ کرکے ڈالر بھی کمائے جاسکتے ہیں۔

وزارتِ آئی ٹی کے ذیلی ادارے ایگنائیٹ نے دنیا میں اچھوتی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی۔ بجلی کی چوری یا کنڈا ڈالتے ہی بجلی کمپنی کو اطلاع ہوجائے گی۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم متاثرہ لائن کا فیڈر ٹرپ کردےگا۔ لائن لاسز کی صورت میں بھی الیکٹروکیورنامی یہ ٹیکنالوجی اپنا کام دکھائی گی۔

اس کی تعارفی تقریب میں بتایا گیا کہ الیکٹروکیورکے دور میں اب میٹر دیواروں یا کھمبوں پر نہیں لگیں گے بلکہ میٹر لیس اسمارٹ میٹرنگ ہوگی۔ نئے نظام کا راولپنڈی اور پشاور میں ڈیڑھ سال کے دوران کامیاب تجربہ بھی کر لیا گیا ہے۔

وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی نے اسے بجلی بحران سے نجات کیلئے انقلابی اقدام قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ اس سسٹم سے 90 فیصد چوری اورلائن لاسز کم ہونگے۔