اسمارٹ اينڈ انٹيليجنٹ ٹوائلٹ متعارف

January 9, 2019

اسمارٹ اینڈ انٹیلیجنٹ ٹوائلٹ متعارف کرادیا گیا، گانے سنے جاسکتے ہیں آرڈر بھی دیا جاسکتا ہے ۔

نومی ٹو پوانٹ زیرو بجلی استعمال کرنے والا ٹوائلٹ ہے، جو رنگ برنگی لائٹس سے واش روم کو کلر فل کرسکتا ہے اور گانے سنوا سکتا ہے خبریں اور موسم کا حال بتا سکتا ہے ۔

ٹوائلٹ میں گرم پانی اور ڈرائیر کی سہولت بھی موجود ہے، وائس کنٹرول سسٹم سے اضافی ٹوائلٹ پیپر منگوائے جاسکتے ہیں ۔

ٹوالٹ دوہزار انیس کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کی قیمت سات ہزار ڈالر یعنی تقریبا نو لاکھ اسی ہزار پاکستانی روپے ہوگی ۔