ہوم   > Latest

امریکی خلائی جہاز اسپیس ایکس کی روانگی مؤخر

12 months ago

امریکی کاروباری شخصیت ایلن مَسک کے خلائی جہاز اسپیس ایکس کی خلا کے لیے روانگی کو آخری وقت پر تکنیکی وجوہات کی بنا پر مؤخر کردیا گیا ہے۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس فیلکن نائن قسم کا راکٹ ہےاور یہ 500 ملین ڈالرسےتیارکیاجانے والا ایک گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) لےکرجائےگا۔

اس خلائی پروازکوامریکی فوج نے قومی سلامتی کا مشن بھی قراردےرکھاہے۔خلامیں بھیجا جانے والا جی پی ایس سسٹم امریکی ٹیکنیکل ادارے لاک ہیڈ کا تیارکردہ ہے۔اس طرح کے مجموعی 32 سسٹم خلا میں روانہ کیے جائیں گے۔اِس سسٹم کا آزمائشی عمل اگلے برس کے وسط میں شروع ہوگا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں