ہوم   > ٹیکنالوجی

ترکی میں ڈرون کی پہلی کامیاب پرواز کے بعد بحری بیڑے میں شمولیت

12 months ago

ترک میں بائراکتار ٹی بی۔2 ڈرون کو ضلع موعلا سے دالمان تک کی پہلی کامیاب پرواز کے بعد بحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے چناق قلعے میں واقع ہوائی اڈے پر بائراکتار ٹی بی۔2 ڈرون کی رونمائی اور پہلی پروان کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران ڈرون نے ضلع موعلا سے دالمان تک کامیاب پرواز کی، جس کے بعد بائراکتار ٹی بی۔2 ڈرون کوبحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔

ترک بحریہ کے سربراہ نے اس ڈرون کی بحریہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون کی بحریہ میں شمولیت سے بحریہ مزید چوکس ہو گئی ہے اور اس کو ایف 16 طیاروں کی نگرانی کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون علاقے کی نگرانی، پناہ گزینوں اور سمگلروں کے تعقب کے لئے بھی موثر ثابت ہو گا، انہوں نے کہا کہ بائراکتار ٹی بی۔2 ڈرون بحریہ کے لیے ایک مؤثر ہتھیار کی حیثیت رکھتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں