سعودی عرب 2 مصنوعی سیارے 7 دسمبر کو فضا میں بھیجے گا

December 6, 2018

سعودی نیشنل سینٹر فار ٹیکنالوجی برائے مصنوعی سیارے نے کہا ہے کہ سعودی سیٹ اے5 اور بی5 کو جمعہ 7 دسمبر کو فضا میں بھیجا جائے گا۔


نیشنل سینٹر فار ٹیکنالوجی برائے مصنوعی سیارے کے ڈائریکٹر انجینئیر ماجد المشاری نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر بتایا ہے کہ سعودی عرب کے دونوں مصنوعی سیاروں کو لانچنگ پیڈ پر پہنچانے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور انہیں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 11 منٹ پر فضا میں بھیجا جائے گا۔

المشاری نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے وژن 2030ء کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاروں کی تیاری کے مراحل مکمل کئے گئے ہیں۔