ڈی ایل آر سیٹلائٹ خلاء میں ٹماٹر اگانے کیلئے روانہ

December 4, 2018

جرمنی کا ڈی ایل آر سیٹلائٹ گرین ہاؤسز لے کر خلاء کی طرف روانہ ہو گیا۔

انٹرنیشنل نیوز کے مطابق ان گرین ہاؤسز کے ذریعے خلاء میں ٹماٹر اگانے جیسے تجربات کیے جائیں گے۔

فالکن نائن نامی راکٹوں کی مدد سے یہ سیٹلائیٹ امریکا میں کیلی فورنیا کے ایک فوجی اڈے سے روانہ کیا گیا۔

اس سیٹلائیٹ پر حیاتیاتی زندگی کو ممکن بنانے والے دو نظام نصب کیے گئے ہیں۔

اس مشن کا مقصد خلابازوں کے لیے خلا میں ہی خوراک تیار کرنا ہے تاکہ ان کے چاند یا پھر مریخ کے طویل سفر میں آسانی پیدا ہو۔