پاکستان میں 150 ملین صارفین سے زائد لوگ موبائل فون استعمال کرتے ہیں

December 2, 2018

پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد اکتوبر میں چار لاکھ 96 ہزار 107 صارفین  مزید بڑھ گئی ہے جس کے بعد ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 152.16 ملین ہوگئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں یو فون کے صارفین کی تعداد میں زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اکتوبر کے دوران کمپنی کے 2 لاکھ 74 ہزار 58 نئے صارفین بن گئے ہیں جن میں سے دو لاکھ 45 ہزار 404 ڈیٹا سبسکرائبر ہیں جس سے ملک میں موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی دلچسپی عیاں ہوتی ہے۔

ڈیٹا صارفین کی مجموعی تعداد 21.1 ملین تک پہنچ چکی ہے۔ اس وقت ملک میں یو فون سمیت تین کمپنیاں تھری اور فور جی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔