چینی کمپنی کا دنیا کو مفت انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کا اعلان

December 2, 2018

چینی کمپنی لنک شیور نیٹ ورک نے اعلان کیا ہے کہ وہ پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کےلئے ایک اہم منصوبے پر کام کررہی ہے۔

اس منصوبےکے تحت 2020ءتک 10اور 2026ءتک 272 سیٹلائٹ خلا میں بھیج کر پوری دنیا کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک سیٹلائٹ سے دوسرے سیٹلائٹ تک انٹرنیٹ رابطے کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ لنک شیور نیٹ ورک اس سے قبل وائی فائی ماسٹر ایپ پیش کرکے شہرت حاصل کرچکی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مفت انٹرنیٹ کےلئے لوگوں کو اشتہار دیکھنا ہوںگے اور وہ اسی آمدنی سے اپنے اخراجات پورے کرے گی۔