Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

کریزی ڈیل : صرف ایک پاؤنڈ میں اسمارٹ فون؟

SAMAA | - Posted: Nov 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago

چینی اسمارٹ فون کمپنی شاؤ می نے گزشتہ ہفتے برطانیہ میں ’فلیش سیل‘ لانچ کے موقع پر کریزی ڈیلز کے تحت اپنے دو نئے اسمارٹ فون صرف ایک پاؤنڈ میں متعارف کرائے تھے لیکن اتنی کم قیمت میں اسمارٹ فون متعارف کرانے والی کمپنی اب شدید تنقید کی زد میں ہے۔

اتنی کم قیمت میں اسمارٹ فون عوام کو بے قرار کرنے کیلئے کافی تھے، اس لئے فلیش سیل کے آغاز سے قبل ہر ایک انہیں خریدنے کیلئے بے چین تھا لیکن معاملہ برعکس نکلا۔

دراصل شاؤ می کمپنی نے ہر دکان پر اس ڈیل کے تحت صرف چند فون ہی رکھوائے تھے، اس لئے سیل کا آغاز ہوتے ہی کمپنی نے رش دیکھ کر ویب سائٹ پر لکھ دیا کہ ’’سولڈ آؤٹ‘‘ یعنی تمام فونز فروخت ہوچکے ہیں۔

عوام نے اس بات پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے کمپنی کی بددیانتی گردانا اور برطانیہ میں اشتہارات کی نگرانی کرنے والوں سے معاملے کی شکایت کی، جن کا کہنا ہے کہ دیکھا جارہا ہے کہ آیا اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں یا نہیں۔

کمپنی ترجمان نے مؤقف دیا کہ اس طرح کی سیل کا مقصد چند خوش قسمت صارفین کیلئے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ہمارے اسمارٹ فون نہایت ہی کم قیمت پر حاصل کرسکیں لیکن برطانیہ میں ہمیں توقع سے کہیں زیادہ آرڈرز موصول ہوئے۔

متعدد صارفین نے فون نہ ملنے پر ویب سائٹ سے شکایت کی اور سوشل میڈیا پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ایک صارف کے مطابق ایک نئے ملک میں اپنی مصنوعات متعارف کرانے والی 50 ارب مالیت کی کمپنی باآسانی 50 فون دے سکتی تھی لیکن ایسا نہ کرنے سے شاؤمی اب برطانیہ میں اپنے خریداروں کو کھو دے گی جو اسے مل سکتے تھے۔

بیشتر افراد نے ایک پاؤنڈ میں اسمارٹ فون کے اشتہار کو صرف لوگوں کو بڑی تعداد میں ویب سائٹ کی جانب متوجہ کرنے کا حربہ قرار دیا۔ کمپنی نے ڈیل سے متعلق الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube