پرنٹنگ کی جدید ٹیکنالوجی نے ٹیکسٹائل میں جدت ڈال دی

November 7, 2018

لاہور میں ہونے والی ڈیجیٹل پرنٹنگ کی نمائش اشتہارات کی تیاری اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں نئی ٹیکنالوجی انقلاب لے کر آئی ہے۔ مشکل کام کو نہ صرف آسان بنادیا گیا بلکہ لوگوں کا قیمتی وقت بھی بچ رہا ہے ۔

اب ٹیکسٹائل کے شعبے میں روائتی ٹیکنالوجی کا دور پرانا ہوگیا۔ڈیجیٹل پرنٹنگ مشینوں سے چھپائی تیز بھی ہے اور معیاری بھی قرار دی جارہی ہے۔یہی مشینیں پوسٹرز اور دیگر اشتہاری مواد کی پرنٹنگ بھی کرتی ہیں ۔

ایکسپو سینٹر میں لگی نمائش میں یورپ اور چین سے آئی ٹیکنالوجی نے لوگوں کو خوب متاثر کیا۔ پندرہ ممالک سے سو سے زائد کمپنیاں نے نمائش میں حصہ لیا۔ شرکا کو بتایا گیا کہ روائتی چار کلر کی پرنٹنگ کے بجائے اب  چھ کلر کی پرنٹنگ ٹیکنالوجی دستیاب ہے۔ نمائش میں آنے والے شائقین ایک ہی جگہ پر موجود درجنوں اقسام کی مشینیں دیکھ کرمتاثر ہوئے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ نئی ٹیکنالوجی سے ٹیکسٹائل کے شعبے میں انقلاب آئے گا۔

 
 
 

ضرور دیکھئے