آئی فون 8 اور 8 پلس اب رعایتی قیمت پر دستیاب

November 5, 2018

ایپل کمپنی کے ان ہاؤس ریفربشڈ اسٹور نے آئی فون 8 اور 8 پلس انتہائی رعایتی قیمت پر بیچنا شروع کر دیے۔


اسٹور نے 64 جی بی والے آئی فون 8 اور 8 پلس کی قیمتوں میں 14 سے 16 فیصد تک کمی ہے جبکہ یہ فونز سلور، گولڈ اور سرمئی رنگ میں دستیاب ہوں گے۔

تجدید شدہ آئی فونز کی مرمت اور مکمل جانچ پڑتال کی جا چکی ہے۔ یہ فونز اصل پیکنگ میں دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ کچھ جگہ پر نشانات بھی پڑے ہوں گے۔ صارفین نے بعض فونز نقص ہونے کے باعث جبکہ کچھ نے اپنے فونز اپ گریڈ کرنے کی غرض سے بیچے ہیں۔

آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

ایپل کمپنی سے تجدید شدہ آئی فونز خریدنا صارفین کےلئے ایک اچھا آپشن ہوگا کیونکہ کمپنی فروخت سے قبل تمام فونز کی جانچ پڑتال کر چکی ہے۔

یہ آئی فونز ایک سال کی وارنٹی میں دستیاب ہوں گے جبکہ اس میں نئی بیٹری، موبائل کور اور سفید ڈبہ شامل ہوگا۔

اسی طرح مارکیٹ میں آئی فون 7 اور 7 پلس بھی رعایتی قیمت پر دستیاب ہوں گے۔