جدید ٹیکنالوجی جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے

November 3, 2018

جدید ٹیکنالوجی جان لیوا ہے۔ خوفناک تحقیقاتی نتائج سامنے آگئے۔ سائنسدانوں نے خبردارکردیا کہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کی شعاعیں 2 سال تک کے بچوں کی دماغی صحت کیلئے تباہ کن ہیں۔موبائل فون کی شعاعوں  نے چوہوں میں کینسرکی نشاندہی کردی۔

امریکا کی ہیلتھ ایجنسی کی تازہ تحقیق سامنے آگئی جس میں بتایا گیاہےکہ اسمارٹ فون اسکرین پرکھوئے کروڑوں صارفین نہیں جانتے کہ انفو ٹیکنالوجی کے کتنے جان لیوا ہوسکتے ہیں۔

امریکا کی سان ڈیگو اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے کہا ہے کہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کی شعاعیں بچوں میں دماغی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں اور2 سال تک کے بچے اس سے متاثرہوسکتے ہیں۔

اسمارٹ فون کی اسکرین پر یومیہ ایک گھنٹہ نظر ڈالنا دماغی نشونما کیلئے تباہ کن ہوسکتا ہے۔ امریکا ہی کی ایک اور ہیلتھ ایجنسی کی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا کہ اسمارٹ فون کی شعاؤں سے چوہوں میں کینسرکی واضح علامات پائی گئیں۔ یہ ریڈائی لہریں انسانوں کیلئے بھی خطرہ ہیں۔

تحقیق کہتی ہے کہ چار چوہوں میں ریڈیو فریکوئنسی اورٹیومرزلنک واضح طورپر دیکھا گیا ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا ہےکہ کچی سبزیاں اور پھل کینسر کے خطرات کم کرتے ہیں۔

 
 
 

ضرور دیکھئے