Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > ٹیکنالوجی

چین نے سمندری ماحولیاتی نگرانی کیلئے نیا مصنوعی سیارہ مدار میں بھیج دیا 

SAMAA | - Posted: Oct 25, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 25, 2018 | Last Updated: 2 years ago

چین نے بحری نیا مصنوعی سیارہ ایچ وائے۔2 بی مدار میں بھیج دیا جس کا مقصد سمندری ماحولیاتی نگرانی کرنا ہے۔


اس مصنوعی سیارے کو 4 بی راکٹ کے ذریعے شانگزی صوبے کے تائییون سیٹلائٹ لانچ سے جمعرات کو صبح 6 بج کر 57 منٹ پر مدار میں روانہ کیا گیا۔

یہ مصنوعی سیارہ تمام موسموں اور اوقات کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے کام کرنے کی مدت 5 سال ہے۔

ایچ وائے۔2 بی سیارہ دنیا کے 90 فیصد سمندروں کی سطح کا درجہ حرارت، ہوا کی رفتار، سمندری برف اور بارش کے لیول کا ڈیٹا اکٹھا کر سکتا ہے۔

چین نے 2011ء میں سمندری ماحولیاتی نگرانی کیلئے پہلا مصنوعی سیارہ ایچ وائے۔2 اے لانچ کیا جو7 سال مدار میں رہا۔ ایچ وائے۔2 بی سیارے میں 2 نئے نظام شامل کئے گئے ہیں۔ اس کا خودکار نظام بحری جہازوں کا سراغ لگا اور ان کی نگرانی کر سکتا ہے۔

اعداد وشمار جمع کرنے کا نظام چین کے ساحلوں اور دیگر سمندری علاقوں سے پیمائشی اعدادو شمار کو موصول، جمع اور منتقل کر سکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube