واٹس ایپ وڈیو کال کیسے آپ کا اکاؤنٹ ہیک کرسکتی ہے

October 11, 2018

جس کے ہاتھ میں اسمارٹ فون ہو اور واٹس ایپ استعمال نہ کرے یہ تقریبا نہ ماننے والی بات ہے۔ ہر کوئی واٹس ایپ استعمال کرتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ واٹس ایی کے ذریعے آپ ٹیکسٹ مسیج، آڈیو، ویڈیو کال سمیت تصویریں اور ویڈیوز اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

اس وقت دنیا بھر میں واٹس ایپ کے ایک ارب سے زائد صارفین ہیں جو اپنے پیاروں کے ساتھ مستقل رابطے میں رہنے کے لیے واٹس ایپ کا سہارا لیتے ہیں۔

حال ہی میں گوگل کے ایک سنیئر ریسرچر نے واٹس ایپ کے ویڈیو کال فیچر میں ایک بڑے خطرے کی نشاندہی کی ہے۔ ریسرچر کا کہنا ہے کہ ہیکرز ویڈیو کال کے ذریعے صارفین کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرکے اس کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر لنک کھولنے کی جھنجھٹ ختم، ویڈیو چیٹ میں ہی چلے گی

 

ہیکرز کا طریقہ یہ ہے کہ وہ صارفین کو ایک وائرس بھیجتے ہیں جو صارفین کے پاس ویڈیو کال کی شکل میں آتا ہے اور جیسے ہی صارف ویڈیو کال ریسیو کرلیتا ہے تو اس کا واٹس ایپ ہینگ ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد واٹس ایپ کاؤنٹ مکمل طور پر ہیکرز کے کنٹرول میں چلا جاتا ہے۔

یہ وائرس انڈرائد اور آئی فون دونوں آپریٹنگ سسٹم کو متاثر کرتا ہے تاہم واٹس ایپ ویب صارفین اس سے محفوظ ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے بڑا فیچر متعارف کرادیا، صارفین خوشی سے جھوم اٹھے

 

اگر آپ یہ خبر پڑھ کر پریشان ہوگئے ہیں تو سنبھل جائیں۔ گوگل کے ریسرچر نے اس خطرے کی نشاندہی اگست کے آخری دنوں میں کی تھی جس پر واٹس ایپ نے اقدامات کرتے ہوئے 28 ستمبر تک انڈرائڈ صارفین کو اس وائرس سے محفوظ بنایا جبکہ آئی فون آپریٹنگ سسٹم کے لیے یہ خطرہ 3 اکتوبر تک موجود رہا۔