ایف آئی اے نے ای کرائم کے خاتمے کیلئے آئی ٹی ایکسپرٹ کی خدمات لے لیں

October 5, 2018

ایف آئی اے نے ای کرائم کے خاتمے کیلئے آئی ٹی ایکسپرٹ کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ماہرین کہتے ہیں، سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کیوں ہوتی ہے، صارفین کو وجوہات پر غور کرنا ہوگا بچاؤ کی تدبیر بھی بتا دی ۔

سوشل میڈیا ایکسپرٹ رافع بلوچ کا کہنا تھا کہ ایک خاتون نے اپنا موبائل فون مارکیٹ میں فروخت کیا، شاپ کیپر نے ایک سافٹ ویئر کے ذریعے ڈیلیٹڈ ڈیٹا ریکور کیا اور جو تصاویر حاصل ہوئیں انہیں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے بلیک میلنگ کے ذریعے پیسے کمانے لگا۔

رافع بلوچ کا کہنا ہے تحفے میں ملنے والا موبائل فون بھی ایک خطرہ ہے، ایک خاتون تھیں اس کو ایک لڑکی نے موبائل فون گفٹ کیا اور اس میں اپنی جی میل آئی ڈی انٹر کردی، بیک اپ کے لیے ایک سافٹ ویئر فون میں انسرٹ کردیا کہ جو بھی تصاویر یا وڈیو اس موبائل فون پر ہوں وہ ساری کی ساری اُس کی گوگل ڈرائیو اکاؤنٹ پر بیک اپ ہو رہی ہوں گی ۔

سوشل میڈیا ایکسپرٹ نگہت داد نے بلیک میلنگ سے محفوظ رہنے کی تدبیر بتادی، انہوں نے کہا کہ اپنا ڈیٹا خاص طور پر ایسا ڈیٹا جو حساس نوعیت کا ہو ۔ ایسی تصاویر یا ایسی انفارمیشن جو ذاتی نوعیت کی ہے ۔ اس کو شیئر نہ کریں خاص طور پر جب آپ سمجھتے ہوں کہ اس کا استعمال غلط ہوسکتا ہے۔

ایف آئی اے نے ای کرائم روکنے کے لیے آئی ٹی ایکسپرٹ کی خدمات لینےکا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی خصوصی سینٹرز فعال کرنے کی ہدایت کرکے زونل آفیسرزسے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔