امریکی خاتون سائنسدان کمیسٹری میں نوبل انعام جیت گئیں

October 4, 2018

اینزائم اور اینٹی باڈیز میں گراں قدر تحقیق پر تین سائنسدان مشترکہ طور پر کیمسٹری کا نوبل انعام جیت گئے، امریکی خاتون سائنسدان دنیا کی پانچویں نوبل انعام یافتہ خاتون بن گئیں۔


امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی فرانسیس آرنلڈ اور ان کے دو ساتھی سائنسدانوں نے کیمیا کے شعبے میں کمال کر دیا ۔

تینوں سائنسدانوں کو جینیاتی سائنس میں شاندار تحقیق پر سال دوہزار اٹھارہ کے لیے نوبل انعام کا حق دار ٹھہرایا گیا۔

کیمسٹری میں دنیا کی پانچویں نوبل انعام یافتہ سائنسدان بن جانے پر فرانسیس آرنلڈ کو دوہری خوشی تھی۔

رائل سوئڈیش اکیڈمی برائے سائنس کے مطابق اینٹی باڈی اور اینزائم میں تحقیق کے ساتھ نئے قسم کے پروٹین سے ناصرف کینسر، شوگر، اعصابی بیماریوں سمیت دیگر امراض سے لڑنے میں مدد ملے گی۔ وہیں ماحول دوست کیمیکل بنانے میں بھی بہتری آئے گی۔

جارج اسمتھ اور گریگری ونٹر کو بھی فرانسیس آرنلڈ کے ساتھ نوبل انعام سے نوازا گیا۔