Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > ٹیکنالوجی

آڈی نے امریکی مارکیٹ کیلئے پہلی الیکٹرک کار ’’ای ٹرون‘‘ متعارف کرا دی

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 18, 2018 | Last Updated: 2 years ago

جرمنی کی لگژری گاڑیاں بنانے والی کمپنی آڈی نے امریکی مارکیٹ میں ٹیسلا کی الیکٹرک گاڑیوں کو مات دینے کیلئے نئی الیکٹرک سپورٹ یوٹیلٹی گاڑی لانچ کر دی جس کو آڈی کا ای ٹرون ماڈل بھی کہا جا رہا ہے۔


آڈی ای ٹرون درمیانے سائز کی کروز کنٹرول گاڑی ہے جو آئندہ سال امریکی مارکیٹ میں پہنچے گی یہ گاڑی 75,795 ڈالر بمع 7,500 ڈالر ٹیکس میں دستیاب ہوگی۔

آڈی ای ٹرون کی لانچنگ تقریب لاس اینجلس میں سپیس ایکس کے احاطے میں منعقد کی گئی، اس دوران بتایا گیا کی ای ٹرون کی آن لائن ریٹیل خریداری کیلئے ان کے شراکت دار ’’ایمازون‘‘ کا پلیٹ فارم ہوگا۔

ای ٹرون میں دو الیکٹرک موٹرز ہیں جن میں سے ایک آگے اور ایک پیچھے نصب ہے، گاڑی میں سامنے دیکھنے کیلئے کیمرے نصب ہوں گے جو روایتی شیشوں کی جگہ لیں گے تاہم اس فیچر کی اجازت یا منظوری ابھی امریکی ریگولیٹرز نے دینی ہے۔

کروز کنٹرول سسٹم کی وجہ سے گاڑی خود کار طریقے سے اپنی لین میں رہنے کے ساتھ سامنے اور پیچھے والی گاڑیوں سے ایک خاص فاصلہ پر رہے گی، گاڑی میں 95 کلو واٹ فی گھنٹہ والی بیٹری نصب ہوگی، امریکا کیلئے ای ٹرون کی پیداوار ہنگری میں قائم کارخانوں میں شروع کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube