کراچی میں شمسی توانائی پر چلنے والی کار

September 14, 2018

کراچی کے شہری نے ڈیزل اور پیٹرول کے بغیر چلنے والی گاڑی بنالی۔

کراچی کے علاقے محمودآباد کے رہائشی حماد صابری نے انوکھا کارنامہ انجام دے دیا، پیٹرول اور ڈیزل کے بغیر چلنے والی سولر کار بنالی۔ کہتے ہیں کہ گاڑی بنانے میں 5 سال لگے، اس میں کسی سے کوئی مدد نہیں لی۔

حماد صابری کہتے ہیں کہ اس گاڑی کی صلاحیت صرف اتنی نہیں کہ یہ سورج کی روشنی لیکر چلے بلکہ یہ گاڑی گھر میں بجلی بھی فراہم کرے گی کیونکہ اس میں سولر پینل موجود ہے، اگر میری مدد کی جائے تو مزید گاڑیاں بناسکتا ہوں۔

ان کے اس کارنامے پر اہل محلہ خوش بھی ہیں اور حیران بھی۔ کہتے ہیں کہ پہلے معلوم نہیں تھا کہ یہ کیا کررہے ہیں، اب دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے۔