پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی لانے کی تیاریاں

Samaa Web Desk
September 12, 2018

حکومت نے ٹیلی مواصلات کے شعبے کی ترقی اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے 5 جی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق 3 جی اور 4 جی موبائل براڈ بینڈ ٹیکنالوجی کے کامیابی سے اجراء کے بعد 5 جی سروس شروع کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، جس سے اس شعبہ میں نئی سرمایہ کاری لانے میں مدد ملے گی۔

وزارت نے جدید دور کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سرمایہ کاروں کو پُرکشش سہولیات کی فراہمی کے پیکیج کی تیاری پر بھی غور شروع کردیا ہے، جس کے تحت ملک میں مزید نئے منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔