اپیل کے نئے دو سموں والے فون کی تصاویر لیک ہوگئیں

Samaa Web Desk
September 12, 2018

معروف الیکٹرونک کمپنی ایپل کے اپنے پہلے ڈوئل سم آئی فون 'ایکس سی' کی تصاویر کو کمپنی کی جانب سے منظر عام پر لانے سے پہلے ہی لیک کردیا گیا۔

مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے آئی فون ماڈل ایکس سی کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر لیک کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بین گیسکن نامی صارف نے آئی فون ایکس سی کی کچھ ڈمی تصاویر شیئر کیں، جن میں بتایا گیا کہ آئی فون ایکس سی، 6.1 انچ ایل سی ڈی پر مشتمل ہوگا۔

 

یوں تو آئی فون ایکس سی ممکنہ طور پر 12 ستمبر کو منعقدہ ایک ایونٹ میں متعارف کروایا جائے گا، لیکن ان کی لیک ہونے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ گلاس بیک اور سنگل ریئر کیمرے کے ساتھ ہوگا۔

 

یہ فون صارفین کے لیے مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا، جس میں سفید، اسپیس گرے، روز گولڈ اور سرخ رنگ شامل ہے۔

 

فون سے متعلق یہ رائے بھی دی جا رہی ہے کہ یہ ڈوئل سم کارڈ کے ساتھ پیش کیا جائے گا، تاہم اس نئے آئی فون ایکس سی کی قیمت کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہ آسکیں۔

واضح رہے کہ آئی فون ایکس سی کے ساتھ ایپل کے 3 نئے آئی فونز بھی متعارف کروائے جائیں گے۔