ٹوئٹر کی نئی شکل کیلئے تیار ہوجائیں

September 9, 2018

اب آپ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو ایک نئے انداز سے دیکھنے کیلئے تیار ہو جائیں، جی ہاں ٹوئٹر جلد ایک نئی شکل کے ساتھ آپ کے سامنے ہوگا۔ آزمائشی ڈیزائن کو فی الجال محدود لوگوں تک رکھا گیا ہے، تاہم کامیابی کے بعد اسے تمام صافین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

 

خبر رساں ایجنسز کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر ویب سائٹ کو نئے ڈیزائن اور لے آوٹ کے ساتھ جلد لانچ کیا جائے گا، جسے آزمائشی مراحل میں بھی چلایا جائے گا۔ نئے ڈیزائن کے ساتھ اسے جلدی صارفین کیلئے لانچ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ٹوئٹر حکام کے مطابق نئے ڈیزائن میں سفید رنگ کو زیادہ نمایاں کیا گیا ہے، جس کے ساتھ بک مارکس، ایکسپلور ٹیب اور ڈیسک ٹاپ پر ڈیٹا سرور کا اضافی آپشن بھی دیا جائے گا۔

ٹوئٹر کے نئے ڈیزائن میں بائیں جانب نظر آنے والے ٹرینڈنگ ٹیگز کو نئے ڈیزائن میں دائیں جانب کردیا گیا ہے، جب کہ اسی کے اوپر سجیسشن کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

 

نئے ڈیزائن میں میسجز کا باکس باقاعدہ میسنجر کی طرح فراہم کیا جائے گا جس پر کلک کرنے سے ایک علیحدہ میسج پیج کھل جائے گا جس کے بائیں جانب صارفین کے فولوورز لسٹ دکھائی دی جارہی ہوگی۔ نئے ٹوئٹر ڈیزائن کے حوالے سے آفیشل ٹوئٹ شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر ویب کے نئے ڈیزائن کی آزمائش کی جارہی ہے جو صارفین دیکھ سکیں گے۔

 

ٹوئٹر کی جانب سے صارفین سے پوچھا گیا کہ پسند آئے، کچھ رہ جائے تو جواب دیں اور ہمیں بتائیں۔ کیا یہ نیا تجربہ نہیں کرنا؟ تو پھر ساتھ رہیے۔ دوسری جانب ٹوئٹر سے متعلق کسی بھی مسئلے کے حل یا کسی دوسرے موضوع پر بروقت رابطے کیلئے آپ ٹوئٹر پر موجود ان کے آفیشل اکاونٹ سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

ٹوئٹر کیا ہے ؟

ٹوئیٹر اس وقت دنیا میں سب سے تیز، طاقتور اور حقیقی آئی ڈیز پر مشتمل کمیونٹیز کا ایک ایسا نیٹ ورک ہے، جہاں اکثر اوقات میڈیا سے پہلے ہی خبریں اس پلیٹ فارم کی زینت بن جاتی ہیں، کچھ کیسز میں میڈیا ہاوسز اور چینلز اسی سائٹ سے لی گئی ٹوئٹز کو اپنی ہیڈ لائن بھی بناتے ہیں۔

 

دنیا کے بہت سے سربراہان مملکت، سیلیبریٹیز، وزرا، جرنیلز، صحافی اور کاروباری افراد ٹوئیٹر پر اپنے آفیشل اکاونٹ کے ساتھ موجود ہیں۔ ٹوئیٹر ایک آن لائن سوشل نیٹ ورک اور مائکروبلاگنگ سروس ہے، جو اپنے استعمال کنندہ کو 140 الفاظ سے زائد الفاظ پر مشتمل پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ عام فہم الفاظ میں آپ اسے چھوٹے پیغامات کے حوالے سے انٹرنیٹ کا ایس ایم ایس بھی کہہ سکتے ہیں۔ ٹوئیٹر  پاکستان میں موبائل فون کے تمام نیٹ ورکس پر ٹوئیٹس کو بذریعہ ایس ایم ایس بھیجنے کی سہولت فراہم بھی کرتا  ہے۔

 

ٹوئٹر میں موجود میسج کی جگہ مختصر طور پر آپ کو اظہار رائے کی سہولت دیتی ہے۔ اس ویب سائٹ پر آپ اپنی رائے کا اظہار ایک سو چالیس سے زیادہ حروف میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس پر آپ اپنی پسند کے اداروں اور شخصیات اور کئی دوسری پسند کی چیزوں پر نظر رکھ سکتے ہیں اور یہ دنیا میں ہونے والے حالات و واقعات پر نظر رکھنے کا سب سے بہتر ذریعہ ہے، جہاں سیکنڈز کے زاویے میں آپ ہزاروں خبروں کو پڑھ اور جان سکتے ہیں۔ خبروں کے حوالے سے یہ ایک مقبول سائٹ ہے۔

 

کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سائٹ کے استعمال کرنے والے صارفین کو ٹویٹرز کہا جاتا ہے، بعض لوگ ٹویپس اور ٹویپلز کے ناموں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ سے لے کر پاکستانی وزیراعظم عمران خان تک سب ٹویٹرز پر موجود ہیں۔ اپنی کسی بھی پسندیدہ شخصیت یا پھر ایسے افراد جن کے لکھے گئے تجزیئے آپ پڑھنے کا شوق رکھتے ہوں، ان پر نظر رکھنے کیلئے فالو کا آپشن موجود ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ جو بات بھی ٹوئٹر پر لکھیں گے وہ ان تک پہنچے گی۔ اگر آپ کسی فالوور کو نا پسند کرتے ہیں یا وہ آپ کو ٹرول کر رہا ہے تو آپ اسے بلاک کر سکتے ہیں۔ ٹوئٹر پر لوگ دیگر پلیٹ فارم کے مقابلے میں جلدی جواب دیتے ہیں۔

 

ٹوئٹر پر آپ کی پروفائل کا مین پیج ٹائم لائن کہلاتا ہے، آپ جس کو فالو کرتے ہیں، ان کی لکھی ہوئی ٹویٹس اور آپ کی ٹویٹس اس صفحے پر نظر آتی ہیں۔ آپ کسی بھی شخصیت یا ٹوئٹر کے اکاؤنٹ رکھنے والے شخص کو ٹیگ کر سکتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ آپ ان تک اپنی بات پہنچا سکتے ہیں جو ان کے کنیکٹ یا انٹریکشن کے صفحے پر ظاہر ہو گی۔ اس ذریعے سے بہت سارے افراد مختلف سیاستدانوں اور صاحب الرائے افراد تک اپنی بات پہنچاتے ہیں اور اکثر اس کا جواب بھی دیتے ہیں۔

 

اگر آپ کی بات کسی کو پسند آجائے اور وہ اسے اپنے فالوورز تک پہنچانا چاہتے ہیں تو وہ اس کو ری ٹویٹ کریں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی کہی ہوئی بات زیادہ افراد تک جائے گی۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے سو فالوورز ہیں اور ایک ہزار فالوورز رکھنے والی کوئی شخصیت آپ کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتی ہے تو آپ کی لکھی ہوئی بات ایک ہزار گیارہ ٹویٹرز تک پہنچ جاتی ہے۔

 

اگر آپ کسی کی ٹویٹ میں ردوبدل کرکے یا مختصر کر کے دوبارہ ٹویٹ کرتے ہیں تو اس سے پہلے اگر آپ ایم ٹی لگا دیں تو پڑھنے والے سمجھ جائیں گے کہ آپ نے اصل بات میں تبدیلی یا اسے مختصر کیا گیا ہے اور وہ اصل ٹویٹ کرنے والے کی زبان اور فہم یا مطلب کے بارے میں قیاس آرائیوں سے اجتناب کریں گے۔ اس سے اصل ٹویٹ کرنے والے کے جملہ حقوق بھی متاثر نہیں ہوتے۔

 

ٹوئٹر کے حال ہی میں جاری کیے گئے نئے ڈیزائن میں آپ اپنی بہترین ٹویٹ یا ایسی ٹویٹ جسے آپ چاہتے ہیں کہ لوگ زیادہ دیر تک دیکھ سکیں کو سب سے اوپر پِن کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ پِن کرنے کا مطلب ہے کہ یہ ٹویٹ تب تک سب سے اوپر رہے گی جب تک آپ اسے ہٹائیں گے نہیں۔ اس کے نتیجے میں لوگ آپ کی ٹائم لائن پر موجود بہت سارے مواد میں سے بہتر مواد تک رسائی آسانی سے حاصل کر سکیں گے چاہے وہ کوئی ویڈیو ہو یا لنک۔

 

ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے کے مطلب ہے کہ ایک موضوع یا بحث ایک ملک، خطے یا پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کا موضوع بحث ہو اور بیک وقت وہ اسی موضوع پر بات کر رہے ہوں۔ اس میں بحث میں شامل لفظ کا استعمال اہم ہے۔ ٹوئٹر پر ٹرینڈ ایک ملک کی سطح یا پوری دنیا میں کیا جاسکتا ہے جیسا کہ ترکی میں فوجی بغاوت فوری ٹرینڈ کیا تھا۔

 

اکثر جگہ پر آپ مختلف الفاظ کے ساتھ یہ # نشان دیکھتے ہیں جسے ہیش ٹیگ کہتے ہیں۔ یہ نشان کسی بھی لفظ یا مجموعہ الفاظ کے ساتھ لگا کر انہیں ٹوئٹر کے نظام میں اکٹھا کرنے میں مدد دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اکثر جب ایک بحث کا آغاز کیا جاتا ہے یا کوئی مہم چلائی جاتی ہے تو اس کے لیے ایک ہیش ٹیگ بنایا جاتا ہے اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ صارفین اس کا استعمال کریں تاکہ جاری کرنے والے کے لیے تمام ٹویٹس کو اکٹھا کرنے میں آسانی ہو۔

اگر دو ٹویٹرز ایک دوسرے کو فالو کرتے ہوں تو ٹوئٹر انہیں ایک دوسرے کو ڈی ایم یا براہ راست پس پردہ پیغامات بھجوانے کی سہولت دیتا ہے جو ایک سو چالیس الفاظ سے زیادہ میں ہوتا ہے اور ان دونوں کے علاوہ کسی اور کی رسائی اس تک نہیں ہوتی۔

ٹرول سوشل میڈیا کی زبان میں ایک ایسے شخص ٹوئٹر ہینڈل یا پروفائل کو کہتے ہیں جو بغیر کسی وجہ کے کسی معاملے پر مسلسل کسی دوسرے شخص کو تنقید کا نشانہ بنائے، غلط الفاظ کا استعمال کرے یا اس کے خلاف کوئی غلط یا منفی پروپگنڈا کرے اور اس کے بارے میں لوگوں کے خیالات تبدیل کرنا چاہے۔

 

اگر ٹوئٹر پر آپ ایسے افراد کو دیکھیں جو کسی اور کی تصویر استعمال یا غلط استعمال کر رہے ہیں، یا کسی کی ذاتی معلومات افشاں کر رہے ہیں تو ایسی صورت میں آپ انہیں ٹوئٹر حکام کو رپورٹ بھی کر سکتے ہیں، اس کیلئے بھی ٹوئٹر کی سائٹ پر آپشن موجود ہیں۔

 

آپ اپنی پروفائل پر اپنا مختصر تعارف اور اپنی تصویر بھی لگا سکتی ہیں، جب کہ اس سائٹ پر آپ مخصوص سیکنڈز کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔