سام سانگ کا ستمبر میں نیا اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ متعارف کرانے کا اعلان

Samaa Web Desk
September 8, 2018

ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی سام سانگ نے 14 ستمبر کو مارکیٹ میں ایک نیا اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔


سام سانگ کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلیکسی اے 6 اسمارٹ فون صارفین کو پرکشش اسکرین اور طاقتور کیمرہ فراہم کرتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے جس سے صارفین بہترین تصاویر کھینچ سکتے ہیں۔

سام سانگ کے ٹیبلٹ 5۔10 اے میں اسکرین کا تناسب 16:10 ہے جب کہ کواڈ اسپیکرز نے ساؤنڈ ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنایا ہے۔

سام سانگ کا اسمارٹ فون ان کی ویب سائٹ پر 99۔359 ڈالر جب کہ ٹیبلٹ 99۔329 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔