کیا آپ یہ چیلنج قبول کرتے ہیں؟

September 4, 2018

کیا آپ کے ساتھ ایسا ہوا ہے کہ ایک کیوبک بلاک بنانے میں آپ ایسے مگن ہوئے کہ پورا دن ہی گزار ڈالا، مگر یہ کیا ؟ دن کے اختتام پر بھی کیوب بلاک ترتیب نہ پا سکا۔

تاہم اٹلی کا نوجوان ریوبک کیوب سے پورٹریٹ بناتا ہے، اور سب کو حیران کر دیتا ہے۔

 

ارے چلیں پریشان اور اداس نہ ہوں اور ایک منجھے ہوئے کھلاڑی کو دیکھ کر خوش ہو جائیں۔ جی ہاں آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں ایک ایسے نوجوان کے بارے میں جو نہ صرف روبک کیوب بنانے کا ماہر ہے، بلکہ وہ ایسی مہارت سے اسے استعمال کرتا ہے کہ چند منٹوں میں حسین ترین پورٹریٹ بھی بنا ڈالتا ہے۔

گیوانی کیلئے روبک کیوبک حل کرنا بلکل مشکل نہیں، تاہم وہ اسے ایک چیلنج سے زیادہ ایک آرٹ کے طور پر لیتا ہے۔

چوبیس سالہ اٹلی سے تعلق رکھنے والا گیووانی کونٹارڈی 700 سے 730 کیوبک کے ذریعے کوئی بھی پورٹریٹ باآسانی بنا سکتا ہے، جو 5 فٹ لمبا ہوتا ہے۔

اب تک گیووانی گیم آف تھرونز کی میسی ولیمز، فو فائٹر کا ڈیو گروہل اور آنجہانی ایمی وائن ہاوس

جیرڈ لیٹو اپنے مشہور جوکر کے کردار میں، ملی بوبی براون بطور ایلیون اور مارلن منرو بھی گیووانی کے شاہکار کا حصہ ہیں۔

۔24 سالہ اطالوی آرٹسٹ آسٹریلوی شہر میلبورن میں رہائش پذیر ہے، جب کہ اس کے انسٹا گرام کے اکاونٹ پر فن کے حوالے سے خبریں سامنے آنے پر اچانک 20000 فولوورز کا اضافہ بھی ہوا، جب کہ نامور شخصیت نے بھی گیووانی کے فن کی تعریف کی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گیووانی نے اپنا پہلا روبک کیوب 7 سال کی عمر میں حل کیا تھا، جس کے بعد اس نے دنیا بھر میں مختلف مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا، جب کہ سال 2010 میں وہ یورپین چیمپئن شپ بھی اپنے نام کرچکا ہے۔ تو کیا آپ تیار ہیں گیووانی کو نیا چیلنج دینے کیلئے ؟

 

گیووانی کے بنائے گئے چند شاہکار پر ایک نظر