دنیا میں40فیصد لوگ باتھ روم میں میلز چیک کرتے ہیں

Ambreen Sikander
August 31, 2018

کیا آپ کو اپنی ای میلز چیک کرنے کیلئے کسی پرسکون جگہ کی تلاش ہے ؟ کیا وہ آپ کا پرسکون باتھ روم ہے؟۔

جی ہاں نئے امریکی ادارے کے  سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا میں 40 فیصد لوگ باتھ رومز میں اپنی ای میلز چیک کرنے کی عادت میں مبتلا ہیں، جب کہ 60 فیصد افراد عادتاً اس وقت اپنی ای میلز چیک کرتے ہیں جب وہ ٹی وی دیکھ رہے ہوں۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 25سے 34سال کے نوجوانوں کی زیادہ تر تعداد دن میں 6.4گھنٹے اپنا ای میل اکاؤنٹ دیکھنے میں سرف کردیتے ہیں۔

یہ تازہ اور دلچسپ سروے امریکی سافٹ ویئر کمپنی ایڈوب کی جانب سے کیا گیا ہے۔

سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں، جنہیں ہر آدھے گھنٹے بعد اپنا ان باکس چیک کرنے کی بری عادت ہوتی ہے۔ سروے کے مطابق بہت سے نئے فورمز جیسے سلیک، یمر اور کونو کے آنے کے باوجود ای میلز کی مقبولیت اب بھی برقرار ہے۔