جاپان انگریزی کی کلاسز کیلئے روبوٹس استعمال کریگا

August 22, 2018

جاپان کی وزارتِ تعلیم نے اسکولوں میں انگریزی بولنے والے مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹس فراہم کرنے کی منصوبہ بندی تیار کرلی۔


جاپانی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی طلباء عمومی طور پر انگریزی لکھنے یا بولنے میں اچھّے نہیں ہیں۔ جن نصابی رہنماء اْصولوں کو دو سالوں میں مکمل طور پر نافذ کیا جانے والا ہے اْن میں مذکورہ مہارتوں کو پروان چڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

وزارتِ تعلیم اپریل میں ملک بھر کے تقریباً 500 اسکولوں میں آزمائشی بنیاد پر روبوٹ اقدام شروع کرے گی۔ یہ وزارت اِس وقت بعض سخت معاملات سے نبردآزما ہے۔

واضح رہے کہ جاپانی ایلیمنٹری اسکول کے اساتذہ کی انگریزی کی مہارت بہتر بنانے کے لئے دباؤ ہے اور اِس کے پاس ہر اسکول کے لئے انگریزی کی مادری زبان بولنے والوں کو رکھنے کے لئے فنڈز کی کمی ہے۔