سال 2021 تک پاکستان میں3جی،4جی کی سہولیات فراہم کردیں گے،پی ٹی اے

Zaheer Ali Khan
August 15, 2018

چئیرمین پی ٹی اےنےدعویٰ کیاہےکہ سال 2021 تک پورے ملک میں تھری جی،فورجی کی سہولیات فراہم کردیں گے۔

سنیٹر طلحہ محمود کی زیرصدارت سینٹ کی قاِئمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کا اجلاس ہوا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی کارکردگی پر پی ٹی اے حکام نےبریفنگ دی۔

چئیرمین پی ٹی اے نےبتایاکہ ملک کے 74 فیصد علاقوں میں موبائل فون سروسز کی فراہمی جاری ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے کےمطابق 2008 میں پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 17 لاکھ تھی۔ اب پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 5 کروڑ 80 ہو گئی ہے۔

بریفینگ میں بتایاکہ گزشتہ5 سال میں موبائل کمپنیوں نے 684 ارب روپے قومی خزانے میں ٹیکس کی مد میں جمع کرائے۔ موبائل کمپنیوں نے4 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ تھری جی اور فور جی کے لائسنسز کی نیلامی سے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

چئیرمین پی ٹی اے نےمزید کہاکہ 2021 میں پورے ملک میں تھری جی فور جی کی سہولیات فراہم کریں گے۔ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں تھری جی فور جی نہ چلنے پر کمیٹی نے نوٹس لیا اورپی ٹی اے سے آئندہ اجلاس میں تفصیلات طلب کرلیں۔