جدید ٹیکنالوجی نے معصوم کی زندگی بہتربنادی

Sher Bano Moiz Ali
August 12, 2018

معذور افراد کو یوم آزادی پر منفرد تحفہ دیا جارہاہےتاکہ وہ بھی یہ دن بھرپوراندازمیں مناسکیں ۔

ایک ہاتھ سے محروم مصطفیٰ کوروبوٹک بازو لگا کرجشن آزادی کی خوشیاں دوبالا کردی گئیں۔ کراچی کا سات سالہ مصطفیٰ روبوٹک بازو لگا کر خوش ہے۔ اس کے والد نےبھی بیٹے کی آنکھوں میں اعتماد کی چمک دیکھ لی ہے۔

یہ روبوٹک بازو کراچی کے نوجوان انجیئنر نےتیارکیاہےکہ جن کا عزم ہے کہاس جشن آزادی پر صرف مصطفیٰ ہی نہیں بلکہ ہاتھوں سے محروم دیگر بچے بھی روبوٹک بازوکی مدد سے آزادی محسوس کرسکتےہیں۔

بائیونکس کی ٹیم نے نجی تعلیمی ادارے کے ساتھ مل کر مہم کا آغاز کردیا ہےتاکہ چودہ اگست تک بیس بچوں کو روبوٹک آرم کا تحفہ مل سکے۔مخیر حضرات کے تعاون سےاب تک 4بچوں کے لئے روبوٹک آرم تیار ہوچکے ہیں ۔