صاف انرجی کے فروغ کیلئے مصری طلباء نے گاڑی بناڈالی

صاف انرجی کے فروغ کیلئے مصری طلباء نے گاڑی بناڈالی

Samaa Web Desk
August 9, 2018

ایک مصری طلباء کے گروپ نے توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے اور صاف اینرجی کے فروغ کیلئے گاڑی بنائی ہے۔

انڈر گریجوایٹ کے طلباء نے یہ گوکارٹ اپنے گریجوایشن پروجیکٹ کے طور پر بنائی ہے، تخلیق کاروں کے مطابق یہ گاڑی 25میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے اور اس کو کمپریسڈ آکسیجن سے ریفیول کرنے سے قبل گاڑی کی رینج 19میل تک جاسکتی ہے۔

تاہم طلباء پُر اعتماد ہیں کہ وہ مستقبل میں اس گاڑی کو ایسا بنا لیں گے جو 62میل فی گھنٹہ یعنی 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے، طلباء کی جانب سے بنائی جانے والی اس گاڑی پر 18ہزار مصری پاؤنڈز لاگت آئی ہے۔