گھڑی سے موبائل تک کاسفر

گھڑی سے موبائل تک کاسفر

Samaa Web Desk
August 5, 2018
 

موبائل فونز نےجہاں ایک طرف انسانی طرز زندگی بدلی ہے وہیں گھڑیوں کے استعمال کو کسی حد تک متاثر کیا۔

ایک وقت تھا جب گھڑی کی بڑی اہمیت ہوتی تھی ۔عمارتوں،دیواروں ،ہاتھوں کے لئے خصوصی گھڑیاں اور گھڑیال ہوتی تھیں۔مگر گھڑی کی ہی گھومتی سویوں نے ایسا وقت بدلا کہ گھڑی کی اہمیت ہی کم ہوگئی۔

کسی دور میں ہاتھ میں گھڑی باندھنے کا ایک رواج ہوا کرتا تھا تاہم اب موبائل فون کے آنے کی وجہ سے نوجوانوں میں گھڑی کا رجحان بہت کم ہوگیا ہے اور پہلی ترجیح موبائل فون ہوتی ہے۔

وقت گزرتا گیا اور زمانہ بدلتا گیا۔ فرق یہ ہے کہ جدید دور کی دوڑ میں اب سوئیاں نہیں، گھڑی موبائل میں آگئی۔