ڈیرہ غازی خان میں ٹیکنالوجی نےعدالتی کام آسان بنادیا

August 4, 2018

 

ڈیرہ غازی خان میں عدالتی نوٹسز کی اطلاع یابی کے لیے عدالتی اہلکاروں کو موبائل فون فراہم کردیے گئے۔تیرہ خواتین سمیت122 اہلکار نوٹسز کی تعمیل اب جدید طریقے سے کرائیں گے۔

ڈیرہ غازی خان میں عدالتی نوٹسزکی تعمیل اب موبائل فون کے ذریعے باآسانی ہوگی۔یہ طریقہ کار ایسا ہے کہ دو نمبری بھی نہ چل سکے گی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفیق الرحمٰن نےبتایاکہ عدالت عالیہ نے ماتحت عدلیہ کے تعمیلی اسٹاف کو پہلے مرحلے میں موٹرسائیکل اور دوسرے مرحلے میں اب موبائل فون دیے ہیں تاکہ عدالتی نظام میں تیزی آئے، عدالتی عملہ نوٹسز کی تعمیل کے وقت سیلفی بھی بنائے گا تاکہ کنفرم ہو کہ نوٹس اصل آدمی تک پہنچ گیا ہے۔

 عدالتی اہلکارکاکہناہےکہ جدید طریقے سےعدالتی نظام میں مزید بہتری آئے گی۔پہلے نوٹسز کی تعمیل میں کافی دشواری ہوتی تھی۔ اب  موٹرسائیکل اور موبائل فون کےذریعے مقدمات کو جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔

عدالتی نظام میں ہونے والی اصلاحات سے نہ صرف انصاف کی جلد فراہمی ممکن ہوگی بلکہ عرصہ دراز سے زیرالتواء مقدمات کو جلد نمٹانے میں بھی مدد ملے گی۔