ہوم   > Election

پاکستان،عام انتخابات کی تیاریاں،فیس بک پر نئی سروس

SAMAA | - Posted: Jul 21, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 21, 2018 | Last Updated: 2 years ago

عام انتخابات 2018 کیلئے فیس بک نے بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اشتراک سے ووٹرز کی رہنمائی کیلئے نئی سروس شروع کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے الیکشن کمیشن کے اشتراک سے ووٹرز کو ان کے حلقے اور ووٹ کی معلومات کی تصدیق کی مہم شروع کی ہے۔

اپنے ووٹ کی تفصیلات اس موبائل ایپ سے مفت حاصل کریں

ووٹ کی معلومات کے لیے فیس بک کا نوٹی فکیشن نیوز فیڈ میں سب سے پہلے نظر آرہا ہے، نوٹی فکیشن میں پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ کا ووٹ رجسٹرڈ ہے ؟۔۔ووٹ کی معلومات کے لیےدو آپشنز دیئے گئے ہیں، ایک سے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور دوسرے سے 8300 پر ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل فیس بک انتظامیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 25 جولائی کے انتخابات کے حوالے سے خصوصی ٹرینڈ بنانے اور سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں کے جعلی پیجز کے خاتمہ میں مدد کی پیشکش کی تھی۔

اپریل میں فیس بک کے مالک مارک زکر برگ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ فیس بک کے جعلی اکاؤنٹ رکھنے والے اس سال پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، لیکن پوری کوشش ہوگی کہ پاکستان میں الیکشن پر فیس بک کے ذریعے کوئی اثر انداز نہ ہو۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube