چین کیجانب سے پاکستان کیلئے 2 سیٹلائٹس خلا میں روانہ

Samaa Web Desk
July 9, 2018

پاک چین دوستی نے اسٹریٹجک پارٹنر شپ میں نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے دو سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیئے۔

سپارکو کے سائندانوں کی محنت رنگ لے آئی، اب پانی کے بحران سے بہتر طریقے سے نمٹا جائے گا، ڈیٹا کولیکشن، پلاننگ اور ریسورس مینجمنٹ کے لئے دو سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دئیے گئے۔

سیٹلائٹس کو جی کوآئن خلائی اسٹیشن سے روانہ کیا گیا۔ یہ خلائی اسٹیشن چین کے شمال مغرب میں واقعہ سینٹر سے روانہ ہوئے۔ سیٹلائٹ لانگ مارچ ٹو سی راکٹ کے ذریعے روانہ کیے گئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پی آر ایس ایس ون اور پاک ٹی ای ایس ون اے  مکمل طور پر پاکستان کے ماہرسائندانوں ے دست ہنر کے شاہکار ہیں، پی آر ایس ایس ون زمین سے چھ سو چالیس جبکہ پاک ٹیس ون اے چھ سو دس کلو میٹر بلندی پر آپریٹ کرے گا۔

چین کے مطابق دونوں سیٹلائٹ زمین اور وسائل کے سروے کیلئے استعمال ہونگے، جب کہ اس دونوں سیٹلائٹس سے قدرتی آفات کے ممکنہ اثر، ردعمل اور اسباب کو بھی مونیٹر کیا جاسکے گا۔ سیٹلائٹ کاشت کاری میں تحقیق کیلئے بھی استعمال ہونگے۔

 

دفتر خاجہ پر امید ہے کہ سیٹلائٹس کی ملکی سطح پر تیاری سےپاکستان کا غیروں پر انحصار انتہائی کم ہو جائے گا ۔

اس موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین اور نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے سپارکو کے سائنسدانوں کو بڑے اور تاریخی کارنامے پر مبارکباد دی۔