فیس بک نے صارفین کےلیے ایک اورمنفردفیچرمتعارف کروادیا

Samaa Web Desk
June 13, 2018

دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ صارفین کے لیے خوشخبری لے آئی۔فیس بک استعمال کرنے والوں کے لیے ماضی میں جانا اب مشکل نہ ہوگا۔

سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹ  فیس بک نے بڑا فیصلہ کرتےہوئےایک اور فیچر میموریزکے نام سےمتعارف کرادیا۔اس فیچر کو نیوز فیڈ میں فکس کردیا گیا۔اب صارف کسی بھی وقت پرانی پوسٹیں دیکھ سکیں گے۔

فوری طور پر میموریز کو تمام صارفین کے فیس بک پیج پر شامل نہیں کیا گیاتاہم جلد ہی یہ فیچر نیوز فیڈ میں نظر آنے لگے گا۔

کمپنی کے مطابق میموریز کو متعارف کرانے کا مقصدصارفین کو زیادہ سے زیادہ اپنی ذات اور اہل خانہ سے متعلق چیزوں سے جوڑنا ہے۔