سولہ میگا پکسل کیمرہ کے ساتھ فورجی سپورٹڈ چھوٹا ترین فون

June 8, 2018

صرف تیرہ گرام وزن رکھنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون زینکو نانے والی کمپنی نے ایک اور چھوٹا ترین اسمارٹ فون بنا ڈالا جو فور جی سپورٹڈ بھی ہوگا۔

ایٹم نامی اس موبائل کی نمایاں ترین خصوصیات میں اس کا فور جی سپورٹڈ ہونے کے علاوہ فنگر پرنٹ سینسر دیا جانا ہے جبکہ اسے پانی میں بھی چلایا جا سکے گا۔فون کی اسکرین 2.45 انچ ہے جبکہ اس میں 8 میگا پکسل کا فرنٹ اور 16 میگا پکسل کا بیک کیمرہ بھی دیا گیا ہے۔

جدید ترین اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم سے چلنے والے اس چھوٹے سے فون کی بیٹری 2 ہزار ایم اے ایچ اور ریم 4 جی بی ہے جبکہ اس کے علاوہ اسٹوریج کی صلاحیت بھی 64 جی بی ریم تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

فون میں وائرلیس اور بلوٹوتھ کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ ایٹم کی قیمت 300 امریکی ڈالر اور پاکستانی روپوں میں 30 ہزار روپے سے زائد ہوگی۔ کمنی کو سرمایہ کار یا مطلوبہ فنڈز ملتے ہی فون عام مارکیٹ میں متعارف کروادیا جائے گا۔

اس سے قبل اسی برطانوی کمپنی نے دنیا کا چھوٹا ترین موبائل فون زینکو متعارف کروایا تھا جو نصف انچ اسکرین کا حامل اور وزن میں صرف 13 گرام ہے۔ فون پرٹو جی نیٹ ورک سے آگے کا نیٹ ورک کام نہیں کرتا جودنیا میں تیزی سے ختم ہورہا ہے۔

پانچ روپے کے دو عدد پاکستانی سکوں کے برابر وزن رکھنے والے اس موبائل کی اسکرین ریزولیوشن صرف 64 ضرب 32 پکسل ہے، اس کی بیٹری کی قوت 200 ایم اے ایچ ہے جو تین دن چلتی ہے اور 180 منٹ تک بات کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ فون بک میں 300 نمبر اور میسج فولڈر میں صرف 50 پیغامات ہی رکھے جاسکتے ہیں۔

کمپنی نے واضح کیا تھا کہ یہ ایمرجنسی میں استعمال کرنے والا فون ہے اور کسی بھی طرح جدید ترین اسمارٹ فون کی جگہ نہیں لے سکتا۔

 
 
 

ضرور دیکھئے