چھوٹے سائز کی اڑنے والی گاڑیاں

June 8, 2018

امریکا میں 10 فٹ بلندی پر اڑنے والی فلائنگ کار کی ٹیسٹ فلائٹ شروع ہوگئی۔

ایک فرد کی گنجائش والی اس گاڑی کی رفتار 20 میل فی گھنٹہ ہے۔ ابتدائی طور پر اس اڑنے والی گاڑی کی پرواز کیلی فورنیا میں کی گئی۔ اس چھوٹی سی گاڑی کو کیٹی ہاک کا نام دیا گیا ہے۔ اس گاڑی میں شامل میشن کی بدولت اس میں عام گھاڑیوں کی طرح گھومنے اور لینڈنگ کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

اس نئی گاڑی کی لانچنگ سے اوبر اور دیگر ٹیکسی سروسز کی سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔