سام سنگ کے جدید ترین گلیکسی اسمارٹ فونز پاکستان میں جاری

Samaa Web Desk
June 2, 2018

سام سنگ پاکستان نے اپنے جدید ترین گلیکسی اسمارٹ فونز پاکستان میں جاری کر دیئے ہیں۔


مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کی تقریب میں سام سنگ نے اپنے جدید ترین گلیکسی سمارٹ فونز کا اجراء کیا۔ ان سمارٹ فونز میں گلیکسی جے6، جے4، اے6 اور اے6 پلس شامل ہیں جن میں سپر ایمولڈ سکرین دی گئی ہے اور یہ فون منفرد خصوصیات سے بھرپور ہیں۔ گلیکسی جے 6 ڈیوائس کناروں تک حقیقی طور پر شاندار تصاویر کو نمایاں کرتا ہے۔

اس موقع پر سام سنگ پاکستان کے صدر وائے جے کم نے کہا کہ گلیکسی کے اسمارٹ فونز موجودہ دور کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔ یہ اسمارٹ فون سام سنگ کی سپر ایمولڈ ڈسپلے کے ساتھ غیر معمولی نظارے کے تجربہ کیلئے معیار مرتب کریں گے۔