Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > ٹیکنالوجی

گوگل کے سارے فیچرز کے ساتھ اب آئینہ اسمارٹ مرر بن گیا

SAMAA | - Posted: May 30, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: May 30, 2018 | Last Updated: 2 years ago

صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے عموما آئینہ دیکھا جاتا ہے۔ مگر یہی آئینہ اب آپ کو دن کا سارا شیڈول اور باہر کے حالات سے بھی آگاہ کرے گا۔ لاہور کے کچھ اسٹوڈنٹس نے یہ شاہکار بنایا ہے ۔ اب شیشے بھی اسمارٹ مرر بنیں گے۔ ان میں صرف زلفیں ہی نہیں سنواری جائیں...

صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے عموما آئینہ دیکھا جاتا ہے۔ مگر یہی آئینہ اب آپ کو دن کا سارا شیڈول اور باہر کے حالات سے بھی آگاہ کرے گا۔

لاہور کے کچھ اسٹوڈنٹس نے یہ شاہکار بنایا ہے ۔

اب شیشے بھی اسمارٹ مرر بنیں گے۔ ان میں صرف زلفیں ہی نہیں سنواری جائیں گی بلکہ وہ آپ کو موسم کی صورتحال کے ساتھ ساتھ معمول کو ترتیب دینے میں بھی مدد دے گا ۔

اسمارٹ مرر کے اس پراجیکٹ پر عزیر اور صالحہ نے مل کر کام کیا ہے اور بہت جلد اسے مارکیٹ میں متعارف کرانا چاہتے ہیں ۔

عزیر کہتے ہیں ہم نے تیرہ ماہ میں اسے مکمل کیا ہے اور پچھلے ماہ روس میں ہونے والے ایک مقابلے میں انعام بھی جیتا ہے۔

اس اسٹارٹ اپ میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے دونوں اسٹوڈنٹس سے بھرپور تعاون کیا ہے ۔

مہرین، مینجرپی آئی ٹی بی، کہتی ہیں کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئی ٹی کمپنیاں سامنے آئیں اور ملکی ریونیو میں اضافہ کریں۔

آواز کے ذریعے کنٹرول ہونے والے اس آئینے میں گوگل کے سارے فیچرز استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube