فیس بک یا رمضان میں کھلا شیطان ؟

Samaa Web Desk
May 16, 2018

فیس بک کا چونکا دینے والا ڈیٹا سامنے آگیا جس کے مطابق مسلمان رمضان میں فیس بُک زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

دوہزار سترہ میں مسلمانوں نے بیس لاکھ اضافی گھنٹے فیس بُک پر گزارے جبکہ رمضان میں مسلمانوں نے6 کروڑاضافی گھنٹے فیس بک کودیے۔

سحری کے وقت فیس بُک سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی کھانے، پینے اور فیشن کی فالوؤنگ رمضان میں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

فیس بُک نے رمضان کو آن لائن بزنس کرنے والوں کیلئے کمانے کا مہینہ قراردے دیا۔