روبوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے گھٹنے کے جوڑ کی تبدیلی

روبوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے گھٹنے کے جوڑ کی تبدیلی

Samaa Web Desk
May 14, 2018

سعودی عرب میں روبوٹ کے مدد سے گھٹنے کا جوڑ تبدیل کرنے اور ہڈی کے کھردرے پن کے علاج کے ساتھ ہی طبّی کامیابیوں کے میدان میں ایک سنگ میل عبور کر لیا گیا۔

العربیہ ٹیلی ویژن کے مطابق جدہ میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ہڈیوں اور جوڑوں کے آپریشن کے شعبے کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد الدخیل میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ روبوٹ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گھٹنے کے جوڑ کی تبدیلی کے 3 کیسز مکمل کر لئے گئے ہیں اور یہ تمام کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جدی ترین ٹیکنالوجی پر مبنی یہ نظام سرجن کے ہاتھوں کی مہارت کے ساتھ بیک وقت کام کرتا ہے، تاکہ ٹرانسپلانٹ کئے گئے گھٹنے کو درستی کے ساتھ صحیح جگہ پر نصب کیا جا سکے۔

ڈاکٹر الدخیل کا کہنا ہے کہ روبوٹک ٹیکنالوجی کا نظام جدید کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے ڈاکٹر کی معاونت کرتا ہے۔ اس طرح باریک بینی کے ساتھ جائزہ لے کر حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مریض کے گھٹنے کو اعلی ترین معیار کے مطابق ٹرانسپلانٹ کیا جاتا ہے۔