روس میں ٹیلی گرام میسنجر سروس بند کردی گئی

Samaa Web Desk
April 13, 2018

ماسکو:روس کی ضلعی عدالت نے ملک بھر میں ٹیلی گرام میسنجر سروس بند کرنےکاحکم دےدیاہے۔ ٹیلی گرام کمپنی نے اپنے صارفین کے پیغامات کے کوڈز تک رسائی دینےکےلیے روسی فیڈرل سیکورٹی سروس کو انکار کردیاتھا۔

غیرملکی  اخبار کی رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ ٹاگانسکی کی ضلعی عدالت نے ٹیلی گرام کے وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی روکنےکی درخواست کو قانون میں مداخلت قرار دیا اور کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ٹیلی گرام میسنجر سروس کی سروس بند کرنےکا حکم دیا۔ ٹیلی گرام کمپنی کے وکلاء نے اس فیصلے پر اپیل کرنے کا کہاہے۔

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
 

ضرور دیکھئے