ایس ایم ایس مارکیٹنگ کےلیے500روپےمیں کروڑوں نمبرزحاصل کرنےکاانکشاف

Samaa Web Desk
April 11, 2018

کراچی: موبائل نمبرز حاصل کرنا مارکیٹنگ کمپنیز کےلیے کوئی مسئلہ نہیں رہا ۔ صرف پانچ سو روپے میں ساڑھے سات سوکروڑنمبرزخریدے جاسکتے ہیں۔

ایس ایم ایس مارکیٹنگ صارفین کےلیے وبال بن چکی ہے۔موباَئل نمبرزکمپنیزکو کون دیتا ہے؟ سماء کے پروگرام نیا دن میں انٹرنیٹ ایکسپرٹ عرفان حسین نے ساری کہانی بیان کردی۔

عرفان حسین نے ان میسجز سے جان چھڑانے کاطریقہ بھی بتادیا۔

انٹرنیٹ ایکسپرٹ کا کہنا تھا کہ مارکیٹنگ میسجزکو بالکل نظر انداز نہیں کیا جائے کیونکہ سم نمبرز سے آپ کے بینک اکاؤنٹ کا صفایا بھی ہوسکتا ہے۔

 

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.