امریکی فوج اور گوگل کے مابین شناخت کا نیا معاہدہ

Samaa Web Desk
April 10, 2018

فلوریڈا / واشنگٹن : امریکی فوج اور گوگل انتظامیہ کے مابین تصاویر اور شناخت کے حوالے سے نیا معاہدہ کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب معاہدے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہزاروں کمپنی ملازمین اور سینیر انجینیرز نے پینٹاگون پروگرام میں شامل ہونے پر احتجاجی خط لکھ ڈالا۔

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے تصدیق کی ہے کہ وہ پینٹاگون کو ایک فوجی پراجیکٹ کے حصے کے طور پر تصاویر شناخت کرنے والی کچھ ٹیکنالوجیز کے استعمال کی اجازت دے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی ڈرون سے بنائی گئی فٹیج کی جانچ پڑتال کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ انسانی تجزیوں اور غیر جنگی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کے فوجی استعمال پر خدشات سر اٹھانے لگے۔

ماضی میں گوگل امریکی فوج کے ساتھ تعلق پر محتاط رہی ہے، یہاں تک کہ پینٹاگون کے زیراہتمام ایک روبوٹس کے مقابلے میں گوگل نے دستبرداری اختیار کر لی تھی جبکہ توقع تھی کہ وہ یہ مقابلہ جیت سکتا ہے، اس کی وجہ بھی ایسے ہی خدشات تھے۔

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.