ایمرجنسی بوتھ نےبغیرفون پولیس بلاناآسان کردیا

Jahangir Akram Khan
April 8, 2018

لاہور: ایمرجنسی ہو تو فون کی ضرورت نہیں، سڑکوں پر لگے خصوصی فون بوتھ کا بٹن دبائیں تو ون فائیو پر کال ملے گی اورپولیس پہنچ جائے گی۔ ابتدائی مراحل میں اس بوتھ کی گرلزکالج کے باہرتنصیب کو ترجیح دی گئی ہے۔

لاہورمیں سکیورٹی فورسز اب ایک بٹن کی دوری پرآگئے۔شہریوں کے تحفظ کےلیےسیف سٹی اٹھارٹی نےفون بوتھ نصب کردیئے۔

ابتدائی مرحلے میں مال روڈ ، جیل روڈ ، لٹن روڈ سمیت حساس مقامات پر تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہےاور یہ جلدآپریشنل کردیئے جائیں گے۔

خواتین کے تعلیمی اداروں کے قریب ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے ون فائیو فون بوتھ ترجیحی بنیادوں پرنصب کیے گئے ہیں۔

منصوبے کے تحت مختلف مقامات پر 5 سو سے زائد بوتھ نصب کیے جائیں گے۔