Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > ٹیکنالوجی

اسٹیفن ہاکنگ کی ارتھی 31 مارچ کو جلائی جائے گی

SAMAA | - Posted: Mar 21, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 21, 2018 | Last Updated: 2 years ago

لندن / کیمبرج : معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کو سپرد خاک کرنے کے بجائے ان کی میت کو جلایا جائے گا۔ ان کی آخری رسومات 31 مارچ کو ادا کی جائیں گی اور راکھ کو معروف سائنسدان سر آئیزیک نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبور کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی ارتھی 31 مارچ کو جلائی جائے گی۔ آنجہانی سائنسدان کی آخری رسومات بھی اس روز ویسٹ منسٹر چرچ میں ادا کی جائیں گئیں، جس کے بعد ان کی راکھ معروف سائنسدان سر آئیزیک نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبور کے پہلو دفنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ویسٹ منسٹر چرچ سے متصل قبرستان میں سر آئیزیک نیوٹن کو 1727 ءاور چارلس ڈارون کو 1882 ءمیں کو دفن کیا گیا تھا۔

اسٹیفن ہاکنگ کے بیٹوں لوسی، روبرٹ اور ٹم کے مطابق ان کے والد نے گونویلے اینڈ سیسز کالج میں زندگی کے 50 سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دیں، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ ان کی آخری رسومات کالج سے متصل چرچ میں ادا کی جائیں۔

اسٹیفن ہاکنگ کے بچوں کا مزید کہنا ہے کہ ان کے والد کی زندگی اور کام بہت سے لوگوں کیلئے تھا جن میں مذہب پسند اور لادین دونوں طرح کے افراد شامل ہیں، اس لیے ان کی آخری رسومات 31 مارچ کو ویسٹ منسٹر چرچ میں روایتی انداز میں ادا کی جائیں گی۔

خیال رہے رہے کہ اسٹیفن ہاکنگ موٹر نیورو کے مرض میں مبتلا ہوکر 14 مارچ کو 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube