روبوٹ بھی ریوبک کیوب حل کرے گا

Samaa Web Desk
March 10, 2018

نیویارک : امریکی ماہرین نے 0اعشاریہ 38سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کرنے والا روبوٹ تیار کرکے گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا۔

اس روبوٹ کو دیکھ لیں جو صرف 0.38سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کرنے کا ماہر ہے ۔

جی ہاں، بین کٹز اورجیرڈ کارلو نامی ماہرین نے ' روبوٹ تیار کیا ہے جو صرف 0.38سیکنڈمیں ریوبک کیوب حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس وقت دنیا کاتیز رفتار سے ریوبک کیوب حل کرنے والا روبوٹ ہے تاہم گنیز آفیشلز کی جانب سے ابھی تصدیق کرنا باقی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل تیز ترین رفتار سے ریوبک کیوب حل کرنے والا روبوٹ جرمن انجینئر نے تیار کیا تھا جو 0.637سیکنڈ میں روبوٹ حل کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ سماء