جنیواموٹرشو:جدیدترین چمچماتی گاڑیاں توجہ کامرکزبن گئیں

Samaa Web Desk
March 9, 2018

جنیوامیں سجنے والے موٹرشو میں جدید چمچاتی گاڑیاں دیکھ توجہ کا مرکز بن گئیں۔ شومیں نئی گاڑیوں کے پچاس سے زائد ماڈلز کو متعارف کرایاگیا۔

شو میں دنیا کی نامورگاڑی ساز کمپنیاں شانداراورپرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شریک ہیں۔ موٹرشو میں نئی گاڑیوں کے پچاس سے زائد ماڈلز کو متعارف کرایاگیا۔

ایک ہزار ہارس پاور انجن سے مزین ہائپر کار اورجدیداسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی جدید ماڈلزدیکھنے والوں کو خوب بھائے۔

معروف آٹو موبائل کمپنیوں کی الیکٹرک کاریں ہر کسی کی توجہ کا مرکزرہیں ۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیوں کا موٹرشو اٹھارہ مارچ تک جاری رہے گا۔