چین کاراکٹ اگلے برس خلائی اسٹیشن میں بھیجاجائےگا

Samaa Web Desk
March 6, 2018

بیجنگ: چین 25 ہزار کلو گرام وزن کو زمین کے مدار میں لے جانے والے راکٹ لانگ مارچ 5 بی کو آئندہ سال خلائی مشن پر روانہ کرے گا۔اس مشن کے لئے راکٹ کی آزمائشی پرواز رواں ماہ ہو گی۔

چائنا میننڈ اسپیش انجینئرنگ آفس کے ترجمان کے مطابق اس راکٹ کے ذریعے آلات اور سامان چین کے خلائی اسٹیشن پر بھیجے جائیں گے۔چین نے انسان بردار خلائی مشن روانہ کرنے کا پروگرام 1992ء میں شروع کیا تھا۔ ترجمان نے مزید کہا چین بیرونی خلا کی تسخیر میں اقوام متحدہ اور یورپی اداروں کے ساتھ تعاون کرے گا۔ ایجنسی / سماء