اڑنے والی ٹیکسی تیار؛کامیاب آزمائش کرلی گئی

February 3, 2018

کیلیفورنیا:ائر بس کمپنی نے پہلی اڑن ٹیکسی کی کامیاب آزمائش کرلی۔

ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی ائربس نے مودی پرواز کرنے والی ائر ٹیکسی کی اڑان کی کامیاب آزمائش کرلی۔ وہانا نامی ائر ٹیکسی ایک نشست پر مشتمل ہے۔

وہانا فل اسکیل ماڈل کی ایلفا ون نامی اس ٹیکسی کی پہلی کامیاب پرواز کا تجربہ 31 جنوری کو کیا گیا۔ فی الحال کمپنی نے اسے صرف 16 فٹ کی بلندی پر اڑایا جبکہ پرواز کا دورانیہ بھی صرف 53 سیکنڈز تھا۔ ایلفا ون کا وزن ایک ہزار 640 پونڈز، 20 فٹ چوڑائی، 18 اعشاریہ 7 فٹ لمبائی اور اونچائی 9 اعشاریہ 2 فٹ ہے۔

کمپنی کے مطابق وی ٹی او ایل طرز کی یہ ائرٹیکسی ہوا میں عمودی رخ پر اوپر کی جانب اٹھتی ہے اور لینڈنگ بھی ایسے ہی ہوتی ہے۔

کامیاب آزمائش کے بعد فضائی ٹیکسیوں کے حوالے سے چہ مگوئیاں دم توڑگئی ہیں۔ اس اڑن ٹیکسی کو مصروف شہروں کی عمارتوں کی چھتوں پر اترنے اور پرواز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔

اڑن ٹیکسی کے لیے کسی قسم کا ایندھن استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ یہ برقی چارج سے پرواز کرتی ہے۔ ایک نشست ہونے کے باعث ایک وقت میں ایک فرد ہی اس میں بیٹھ سکتا ہے۔اس کی سواری کے لیے ایپ کے ذریعے بکنگ کرائی جا سکے گی۔

ائر بس کے مطابق اڑن ٹیکسی سال دوہزار بیس تک تجارتی پیمانے کے لیے پیش کردی جائے گی۔

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.