ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا انوکھا کارنامہ

January 6, 2018

اسلام آباد : ٹیکنالوجی کی دوڑ میں اب پاکستانی نوجوان بھی کسی سے پیچھے نہیں، اسلام آباد کے طالبعلم نے قوت گویائی سے محروم افراد کیلئے جدید دستانہ تیار کرلیا۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوانوں کا انوکھا کارنامہ، قوت گویائی سے محروم افراد کیلئے جدید دستانہ تیار کرلیا، شاہکار امریکا میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

تار سے تار جوڑ کر اس جدید دستانے کو اشاروں کی زبان سمجھ کر بیان کرنے کے قابل بنانے والا سائنسدان گیارہویں جماعت کا طالبعلم ارقم ہے، دستانہ بنانے میں ارقم کو 2 ماہ کا عرصہ لگا، دنیا بھر میں اس کی قیمت 500 ڈالر سے کم نہیں مگر ارقم نے اسے صرف 1400 روپے کی لاگت میں تیار کیا ہے۔

پاکستان طالبعلم کا یہ شاہکار مئی میں امریکا میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ سماء